مئی یا جون تک ترک عوام سکھ کا سانس لے سکے گی: رجب طیب ایردوان

 Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف ویکسین مہم مئی یا جون میں ختم ہو جائے گی جس کے بعد امید ہے کہ عوام سکھ کا سانس لے سکے گی۔

صدر نے استنبول میں اخباری نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کورونا ویکسین مہم کے بارے میں بتایا کہ ملک میں یہ مہم مئی یا جون تک مکمل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ تاخیر کا شکار ہے جبکہ جرمنی سے ملنے والی چودہ لاکھ ویکسین کی خوارکیں ترکی پہنچ چکی ہیں جبکہ باقی ماندہ بھی جلد ہی ملنے کی توقع ہے،روس سے بھی ویکسین کے حصول پر رابطے جاری ہیں جو کہ ہمیں ملنے پر کافی حد تک عوام ویکسین سے مستفید ہو سکے گی ۔دوسری جانب مقامی طور پر تیار کی جانے والی ویکسین بھی تجرباتی مراحل میں ہے۔

جنوبی قبرص میں واقع مسجد پر حملے کے بارے میں صدر کا کہنا تھا کہ افسوس یونانی اس قسم کے واقعات میں مصروف رہتے ہیں اور یہ اشتعال انگیزی کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

استنبول معاہدے سے دستبرداری پر ان کا کہنا تھا کہ میرا یہ اقدام ملکی آئین کے تحت تھا جس کا مجھے پاس ہے۔ ہم نے یہ فیصلہ کیا اورعمل درآمد کو ممکن بنایا ۔