میکال نے بھارتی رئیلٹی شو بگ باس میں کام کی آفر ٹھکرا دی

 McCaul Zulfiqar

McCaul Zulfiqar

لاہور (جیوڈیسک) اداکار میکال ذوالفقار نے بھارتی رئیلٹی شو میں کام کی آفر ٹھکرا دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں رئیلٹی شوز پر ڈراموں کو زیادہ ترجیح دیتا ہوں یہی وجہ ہے کہ میں نے بھارتی رئیلٹی شو بگ باس میں کام کی پیشکش مسترد کر دی۔

انہوں نے کہا کہ مجھ جیسا بور شخص ویسے بھی اس طرح کے شوز کیلئے فٹ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھارتی ڈرامے دیکھنے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے، مجھے صرف کم کم کے علاوہ کسی بھارتی ڈرامے کا نام بھی معلوم نہیں ہے۔