سلمان خان فلم کی تشہیر کیلئے دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کرینگے

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان شاہ رخ کی راہ پرچل نکلے، نئی فلم پریم رتن دھن پایو کی تشہری مہم کے لیے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔

شاہ رخ فلم ہیپی نیو ائیر کی تشہیر کے لیے مختلف ممالک گئے اور اب سلمان نے پریم رتن دھن بھایو کی ٹیم کے ساتھ ورلڈ ٹور کا اعلان کیا ہے۔

اداکار مختلف ممالک میں فلم کی تشہیرکریں گے۔ سورج برجاتیہ کی اس فلم میں سونم کپور سلمان کی ہیروئن بنی ہیں۔