میڈیا ہاوسز پر دہشت گردی ملک دشمن عناصر کی بذدلانہ کاروائی ہے۔ساجد رفیق

کراچی: اکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-116 کے صدر ساجد رفیق ،جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ اور انفارمیشن سیکریٹری شیخ عبدالرحمن نے مشترکہ بیان میں میڈیا ہائوسز پر دہشت گردی کے واقعات کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی کروائی قراردیتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن دہشت گردوں سے مذکرات نہیں بلکہ ان کے خاتمے کے لئے سخت آپریشن کی ضرورت ہے وطن پاک سے ملک دشمن عناصر اور نام نہاد مذہبی انتہا پسندوں کے خاتمے کے لئے سیاست کے تمام ستون اور پوری قوم متحد ہے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ ہے دہشت گرد عناصر کی یہ بھول ہے کہ وہ اپنی دہشت گردنہ کاروائیوں کے ذریعے صحافت کا گلا گھونٹ سکتے ہیں جب تک قلم کی طاقت زندہ ہے دہشت گر اور ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم کبھی پورا نہیں کر سکتے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-116کے رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی وحد کی علامت ہے اور ہم اپنے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان سے دہشت گردی،لاقانونیت اور انتہاپسندی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو دنیا کا خوشحال ملک بنائیں گے ۔