آج کے دور کا جہیز

Media

Media

آج کل میڈیا اس قد ر ہو شیار ہے کہ چھوٹی چھوٹی سی خبر بھی چھپ نہیں پاتی اور منظر عام پر آجاتی ہے جو بہت اہمیت اختیار کے جاتی ہے چند روز قبل TVہر ایک خبر چلی کر سامان جہیزکے لین دین پر دلہن اور دولہا والو ں کے مابین تنازعہ چل نکلا ۔جس پر دولہا کی پٹائی کر دی گئی اور دولہا ہمراہ کئی ساتھیوں کے تھانہ پہنچ گیا۔ اس خبر کو دیکھ کرمیں سوچ رہا تھا کہ معاشرہ کس بے راہ روی کا شکار ہو چکا ہے اخلاقی اقدار ختم ہو چکی ہیں اور ہم نے اپنے بنیادی اصولوں سے کیسے آنکھ بند کرئی ہولی ہے جس سے معاشرتی برائیوں نے جنم لے لیا ہے۔

حالانکہ معاشرہ کو سدھارنے مثبت سوچ پروان چڑھانے کیلئے جہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اس کے ساتھ ساتھ ایسی معاشرتی برائیوں کو ختم کرنے کیلئے قانو ن بھی موجود ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے اگر ہم اپنی اسلامی اور اخلاقی اقدار کی پاسداری اپنے ذہن میں رکھیں۔ اور قانون پر عملدرآمد کریں تو کئی قباحتوں سے بچا جا سکتا ہے آج کل کئی ایک خواتین کے والدین اس لئے شادی نہیں کرتے ہیں کہ ان کے پاس سامان جہیز دینے کیلئے رقم نہ ہوتی ہے یا پھر دولہا کی طرف سے اس قدر سامان جہیز کامطالبہ کردیا جاتا ہے کہ غریب والدین کیلئے ایسے مطالبے پورے کرنا بالکل مشکل ہوتا ہے اوراس طرح عورت بے حسی کی تصویربن جاتی ہیں جبکہ ایسی معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کیلئے حضور اکرم ۖ نے حضرت فاطمہ الزہرہ کی شادی کے وقت جو اصول متعین کر دیا تھا اْسی روشنی میں دور حاضر میں بھی-Act Dowryand Bridal (Restriction) جیسے قوانین بنائے گئے ہیں۔

تاکہ ایسی معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکے ۔اس قانون کی دفعہ 3(1)(2)کے تحت ایک درمقررہ سے زیادہ سامان جہیز دولہن کو نہ دیا جاسکتاہے اور نہ ہی دولہا سے مطالبہ کیا جاسکتا ہے اگر کوئی فریق اس قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کو اس قانون کی دفعہ کی ذیلی شق1کے تحت چھ ماہ قیدیا جرمانہ کی سزادی جاسکتی ہے ۔اس طرح اگر ملک میں موجود ایسے قوانین پر سختی سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے تو بہت سی معاشرتی برائیوں سے چھٹکار حاصل کیا جاسکتا ہے اسلئے ہمیں اپنے اندر ہمت باندھنا ہوگی اور اپنی سوچوں کو اسلامی اور قومی دھارے میں ڈھالنا ہوگا ۔اسلئے کہ ہم اخلاقی طور پر بہت پست ہو چکے ہیں۔

Rao Muhammad Khalid

Rao Muhammad Khalid

تحریر :رائو محمد خالد
ای میل۔raomuhammadkhalid90@yahoo.co.uk
رابطہ نمبر ۔0321-0300-7720610