میڈیکل کے طلبہ و طالبات قوم کے مسیحا ہیں : محمد زبیر حفیظ

Islami Jamiat Talaba Pakistan

Islami Jamiat Talaba Pakistan

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام میڈیکل کے طلبہ کے لئے منعقد کی جانے والی تربیتی ورکشاپ ”میڈ ڈوکس” اختتام پذیر ہوگئی، ورکشاپ میں ملک کے میڈیکل کالجز کے اسی منتخب طلبہ نے شرکت کی، ورکشاپ کا موضوع نیا زمانہ نئے صبح شام پیدا کر تھا۔ ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں منعقد ہونے والی اس ورکشاپ سے ماہرین طب اور میڈیکل کالجز کے سربراہان نے خصوصی خطاب کئے۔ جب کہ کیرئر کونسلنگ پر خصوصی ورکشاپس بھی منعقد کی گئیں۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد زبیر حفیظ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کے طلبہ و طالبات قوم کے مسیحا ہیں، قوم کی تکلیف کو محسوس کرتے ہیں۔ نوجوان قوم کی امیدوں کا محور ہیں، ملک کی سالمیت، بقاء اور کامیابی کے ضامن نوجوان ہی ہیں۔ مستقبل کے طبیب قوم کی روحانی اور جسمانی امراض کا علاج مسیحا بن کر کریں۔اپنے حصے کی شمع جلائیں ، اور اسی شمع سے مزید چراغ روشن کریں، اس سے ملک کی قسمت بدل سکتی ہے مگر ابتداء خود کو بدلنے سے کریں۔