مدینہ منورہ: ہوٹل میں آگ لگنے سے 15 زائرین جاں بحق، 47 زخمی

 Fire In Hotel

Fire In Hotel

مدینہ منورہ (جیوڈیسک) مدینہ منورہ میں واقع ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 15 زائرین جاں بحق اور 47 زخمی ہو گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق آگ مغرب کے وقت مسجد نبوی کے قریب واقع اشراق المدینہ ہوٹل کی نچلی منزل میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے اوپر کی منزلوں تک پہنچ گئی۔

فائر بریگیڈ کی سولہ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں، ایمبولینسوں اور ائر ایمبولنس کو بھی طلب کر لیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق جھلسنے اور دم گھٹنے سے 15 زائرین جاں بحق ہو گئے جن کا تعلق مصر سے بتایا جاتا ہے۔ 47 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔