محبوبہ مفتی کا استعفیٰ، مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ

Mehbooba Mufti

Mehbooba Mufti

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی علیحدگی کے بعد محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا، رکن اسمبلی اسد الدین اویسی کا کہنا ہے مودی اور مفتی نے وادی جنت نظیر کو جہنم میں تبدیل کر دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت کی ہنڈیا پھوٹ گئی، ریاستی اسمبلی میں بی جے پی کی علیحدگی کے بعد پی ڈی پی کی رہنما محبوبہ مفتی نے استعفیٰ دے دیا جس پر صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا۔ گورنر این این وہرہ چوتھی بار ریاست میں حکومتی امور سر انجام دیں گے، اس سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں دو ہزار آٹھ، دو ہزار پندرہ اور سولہ میں بھی گورنر راج نافذ کیا گیا تھا۔

ادھر بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی بی جے پی پر برس پڑے، کہتے ہیں،،مودی سرکار کب تک اپنی ناکامیاں چھپائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے گورنر راج چھ ماہ تک نافذ رہ سکتا ہے،جسکے بعد صدر راج نافذ ہو سکتا ہے لیکن اسکے لئے اسمبلی کی منظوری درکار ہے۔