ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی کورونا سے انتقال کر گئیں

Manira Yamin

Manira Yamin

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی عالمی وبا کورونا کے باعث انتقال کر گئیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید گجر نے بھی منیرہ یامین ستی کی کورونا سے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منیرہ یامین ستی راولپنڈی سے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئی تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منیرہ یامین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔