رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا یوم علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر عزاداروں کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کی ہدایت

کراچی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر مکمل سیکورٹی کے انتظامات اور عزاداروں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ شاہ فیصل کالونی کی حدود میں یوم علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر قائم تمام تجاوزات، روکاوٹوں اور غیر قانونی اسٹینڈز کا فوری خاتمہ یقینی بنا ئیں اور امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی۔

نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور روشنی کی بحالی کے خصوصی انتظامات کئے جائیںنشاط ضیاء قادری نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یوم علیٰ کے موقع پر جلوس اور مجالس کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم علی رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے یوم علی رضی اللہ عنہ پر امام بارگاہوں کے منتظمین اور جلوس پرمٹ ہولڈرز کے باہمی مشاورت سے علاقائی مسائل حل اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے۔

اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو یوم علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون کو ہدایت کی کہ یوم علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر مجالس و جلوس سے قبل امام بارگاہوں ،مجلس گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر مکھی ،مچھروں کے خاتمہ کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔