ممبران بار کا دیرنہ مطالبہ برائے سپیشل کاونٹر پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ میں منظور کر لیا گیا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے صدر چوہدری خالد لطیف اور سیکرٹری بار رانا غفار احمد ایڈووکیٹ کی خصوصی کاوشوں سے ممبران بار کا دیرنہ مطالبہ برائے سپیشل کاونٹر پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ میں منظور کر لیا گیا ہے۔

لہذا تمام معزز وکلاء صاحبان گوجرانوالہ ہر جمعرات بوقت01:00 بجے سے 03:00 بجے تک تمام ضروری کاغذات بمعہ رسید فیس جمع شدہ کے ساتھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کا جاری کردہ لیٹر لے کر پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ بنوا سکتے ہیں ۔