میکسیکو کی تنظیموں کا نئے امریکی امیگریشن قانون پر احتجاج

Mexico Protest

Mexico Protest

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں مختلف تنظیموں کے کارکنوں نے امریکا میں امیگریشن کے نئے قانون کی منظوری پر احتجاج کیا ہے۔ کہتے ہیں بارڈر پر تارکین وطن کی ہلاکتیں بڑھ جائیں گی۔ میکسیکو میں مختلف تنظیموں کے کارکنوں نے امریکا جانے کے خواہشمند تارکین وطن کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کو اجاگر کیا۔

کارکنوں کا کہنا تھا کہ نئے قانون سے امریکا میں مقیم تارکین وطن میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نیا امریکی قانون پاگل پن کے سوا کچھ بھی نہیں۔ یہ صرف طاقت کا غلط استعمال ہے۔ سرحدوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے سے میکسیکو سے تارکین وطن کی امریکا منتقلی کم نہیں ہو گی۔