امریکا کا بنگلادیش کیلئے تجارتی سہولتوں کی معطلی کا فیصلہ

U.S. Bangladesh

U.S. Bangladesh

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے بنگلادیش کیلئے تجارتی سہولتیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بنگلا دیش میں محنت کشوں کیلئے حفاظتی انتظامات پر تحفظات اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر کیا گیا۔

بنگلادیش کیلئے تجارتی سہولتوں کی معطلی کا اعلان چند روز میں متوقع ہے، نومبر میں بنگلادیشی فیکٹری میں آگ لگنے سے 112 مزدوروں اور اپریل میں فیکٹری کی عمارت گرنے سے 1100 سے زائد محنت کشوں کی ہلاکت کے بعد بنگلادیش کی تجارتی سہولتیں معطل کرنے کیلئے اوباما انتظامیہ پر شدید دباو تھا۔