دمشق میں خودکش بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی

Damascus

Damascus

دمشق (جیوڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں خودکش بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویڑن چینل نے اطلاع دی ہے کہ ایک دہشت گرد بمبار نے دمشق کے وسط میں واقع عیسائی آبادی کے علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔

لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے واقعے میں چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔آبزرویٹری کے مطابق خودکش بمبار نے ماریہ مائٹ چرچ کے نزدیک دھماکا کیا ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔