نیلسن منڈیلا کی حالت بدستور تشویشناک

Nelson Mandela

Nelson Mandela

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) اب بات عظیم رہنما نیلسن منڈیلا کی۔ جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن منڈیلا تشویشناک حالت میں ھسپتال میں زیر علاج ہیں۔ امریکا کے صدر بارک اوباما ان کی عیادت کے لیے آج جنوبی افریقہ پہنچ رہے ہیں۔

انہیں اسپتال میں داخل ہوئے کئی دن ہوگئے ہیں۔ لیکن آج بھی ھسپتال کے باہر لوگوں کا ہجوم ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مخلص لیڈر کو کبھی فراموش نہیں کرتے۔ محبت کا انداز سب کا جدا ہوتا ہے۔ ایک مقامی گلوکار نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی گانا تیار کیا ہے۔