میکسیکو : آتش فشاں پوپو کیٹ پٹل لاوا اور راکھ اگلنے لگا

Volcano

Volcano

میکسیکو (جیوڈیسک) میں آتش فشاں پوپو کیٹ پٹل نے لاوا اور راکھ اگلنا شروع کر دی جس سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہو رہا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے بارہ گھنٹوں میں آتش فشاں نے ننانوے بار لاوا اور راکھ اگلا جس سے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

آتش فشاں کے ارد گرد رہنے والے پچاس ہزار لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فضا میں دھویں اور راکھ کی وجہ سے میکسیکو سٹی کے ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جس سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا اور سینکڑوں لوگ ہوائی اڈے پر پھنس گئے۔