دبئی : سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق انٹرپول کے حوالے

Dubai

Dubai

دبئی (جیوڈیسک) حکام نے اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کو انٹرپول کے حوالے کر دیا۔ نیب کی تفتیشی ٹیم توقیر صادق کو جلد پاکستان منتقل کرے گی۔ دبئی بیاسی ارب روپے کرپشن کے مرکزی کردار سابق چیئرمین توقیر صادق کو گزشتہ روز فیڈرل کورٹ آف دبئی میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے توقیر صادق کو انٹرپول کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ انٹرپول توقیر صادق کو پاکستانی تفتیشی ٹیم کے حوالے کرے گا۔ وقاص احمد خان اور لیگل افسر خواجہ شمائل پر مشتمل دو رکنی ٹیم سابق چیئرمین اوگرا کو وطن واپس لے کر آئے گی۔ ذرائع کے مطابق توقیر صادق کو پاکستان لائے جانے کے بعد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔