میکسیکو: نائٹ کلب میں فائرنگ،8 افراد ہلاک متعدد زخمی

Mexico Nightclub Firing

Mexico Nightclub Firing

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو کے شہر پلایا ڈی کارمین میں ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ ایک میلے کے انعقاد کے دوران ہوا جس کے بعد اس کی سرگرمیاں بند کر دی گئیں۔

یہ میلہ 6 تا 15 جنوری کے درمیان منعقد ہوتا ہے جس کی شہرت پورے ملک میں پائی جاتی ہے۔

اس سال کے میلے میں تقریباً 365 فنکاروں نے حصہ لینا تھا جنہیں 80 ہزار افراد نے دیکھنا تھا ۔

پولیس نے حملہ آور کی تلاش کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے۔