میکسیکو میں تیل کی پائپ لائن میں دھماکا، 7 افراد زخمی

Mexico

Mexico

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں تیل کی پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریاست میسکیو کے علاقے ٹونیٹال میں 30 انچ قطرکی تیل پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔

دھوئیں کے بادل فضا پر چھا گئے۔ حکام کے مطابق پائپ لائن میں دھماکا تیل چرانے کی کوشش کے دوران ہوا۔ پولیس اہلکاروں اور مقامی افراد نے موقع پرپہنچ کرآگ بجھانیکی کوشش کی جس کے دوران سات افراد زخمی ہو گئے۔