میکسیکو کی جیل میں پولیس وردیاں پہنے حملہ آوروں کی فائرنگ، 9 افراد ہلاک

Fight

Fight

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو جیل میں پولیس وردی پہنے مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ سے 5 حملہ آور اور 4 قیدی مارے گئے جبکہ ایک حملہ آور اور گارڈ زخمی ہو گئے۔

جیل حکام کے مطابق حملہ آور پولیس وردیوں میں ملبوس تھے جس کی وجہ سے محافظ یہ سمجھے کہ کچھ قیدیوں کو جیل میں داخلے کے لیے لایا گیا ہے۔ جیل میں داخل ہونے کے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔ جس سے 4 قیدی ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے 5 حملہ آور بھی مارے گئے۔ فائرنگ سے جیل کا گارڈ اور مشتبہ حملہ آور بھی زخمی ہوا، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔