میکسیکو: دنیا کے سب سے زیادہ وزنی شخص کا انتقال

Manuel Uribe

Manuel Uribe

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) دنیا کا سب سے زیادہ وزنی اور موٹا شخص مینوئل یوریب 48 سال کی عمر میں میکسیکو میں انتقال کر گیا۔ میکسیکو کے اس شخص کو دل کے بعض عوارض کے باعث ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

اس شخص نے 867 پائونڈز وزن کم بھی کیا تھا لیکن اس کے باوجود متعلقہ اہلکاروں نے اسے اٹھانے کیلئے کرین استعمال کی۔ 2006ء میں مینوئل یوریب کا وزن 1230 پائونڈز ہونے پر اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔