میاں عطاء اللہ آف مہمند چک کا چوہدری عابد رضا کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

کھاریاں : میاں عطاء اللہ آف مہمند چک کا چوہدری عابدرضا کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کی تقریب کاانعقادکیاگیا اس موقع پر چوہدری عابدرضا کاشاندار استقبال کیاگیا منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور ایک جلوس کی شکل میں میاں عطاء اللہ آف مہمند چک کی رہائشگاہ پر لایا گیا۔

جہاں ان کے اعزاز میں عشائیہ کی ایک بہت بڑی تقریب انعقاد پذیر ہوئی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی مذہبی کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی تقریب میں شرکت کرنیوالوں میں چوہدری محمد رفیق چوہدری محمد شریف چوہدری غضنفر ڈمیان راجہ زبیر چوہدری میاں افضال سنت پورہ چوہدری رزاق بہادر راجہ شفیق بھولا’ راجہ شبیر لہری حاجی اسلم خان حاجی امجد رشید ندیم گیلانی حاجی غضنفر اقبال’ چوہدری عمران انور حاجی عبدالشکور کیپٹن عبدالغفور ودیگر شامل ہیں۔