میاں جی کیا اب بھی،،،،،،،،؟

Mian Brothers

Mian Brothers

قارئین کافی عرصہ کے بعد آج پھر قلم سے ناطہ جوڑنے کا پروگرام بنا وہ بھی اس لئے کہ حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ھے عوام کی بڑی تعداد نے میاں برادران کو بھاری مینڈیٹ اس لئے دیا کہ کہ وہ ان کے مسائل حل کریں گے انہیں ملک میں پھیلی بد امنی کریپشن مہنگائی سے نجات ملے گی اور عوام نے اس روز سکھ کا سانس لیا جب میاں برادراں نے اقتدار کی کرسی سنبھالی مگر عوام کے سارے ارمان اس وقت کرچی کرچی ہو گئے جب پہلے ہی روز عوام کو بجلی کا کرنٹ لگایا گیا دوسرے ہفتے میں عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا اور یہ سلسلہ متواتر جاری ہے ملک میں آٹے کا بحران بدامنی کریپشن زوروں پر ہے ہمارے ملک میں علماء کرام جن میں تبلیغی جماعت کے افراد بھی شامل تھے جن کو ملک بھر میں علماء کرام کے علاوہ تبلیغی بھائی بھی سپورٹ کرتے اور عوام کو یہ بتایا جاتا کہ ان کو دیا جانے والا منافع سود سے پاک ہو گا الیگزر نامی اس کمپنی میں عوام کی بڑی تعداد نے منافع کے لالچ میں اپنی جمع پونجی لگا دی 14 ارب روپے کی کریپشن کے بعد یہ ٹیم اس وقت رفو چکر ہوئی۔

جب میاں برادران اقتدار میں آئے ان کے چند ساتھی جو FIA نے گرفتار کئے اور کیس نیب کے حوالے کیا نیب نے ان سے کچھ ریکوری کی اور ملزم کو چھوڑ دیا اب دوسرا کیس بھی نیب کے پاس ہے معلوم نہیں کہ نیب ان سے کتنی ریکوری کرتا ہے اور اس ملاں کو کب چھوڑ دیتا ہے بحر حال عوام جو میاں برادران پر بھروسہ کئے ہوئے تھے میرا خیال نہیں کہ آئندہ الیکشن میں اقتدار ان تک پہنچ پائے گا کیونکہ جنرل مشرف نے جو کام شروع کر رکھا تھا آصف علی زرداری نے اسے خوب نبھایا اور ان کے جانے کے بعد یہ دیکھتے ہوئے کہ ان کا انجام کیا ہوا میاں برادران نے بھی اسی کام کو جاری رکھا ہوا ہے اور ملک میں کریپٹ مافیا کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے لے کر عوام پر ہرطرح کے بم گرائے جا رہے ہیں۔

Terrorists

Terrorists

پورا ملک دہشت گردوں کی لپیٹ میں ہے ملک میں خون و آگ کی ہولی کھیلی جا رہی ہے مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان کھڑا ہو گیا ہے مگر انتظامیہ اور حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور غریب عوام بے یارو مددگار،،،،،،،؟ کیا اب بھی میاں برادران توقع رکھیں گے کہ آئندہ عوام ان کے وعدوں پر بھروسہ کر لیں گے اگر میاں برادران نے آئندہ بھی حکومت تک رسائی حاصل کرنا ہے تو انہیں عوام کو گڈ گورنس دینا ہوگی لودشیڈنگ کا خاتمہ اور مہنگائی کا خاتمہ کرنے کے اقدامات کرنا ہونگے ان کی حکومت میں عوام کا لوٹا گیا۔ روپیہ پیسہ انہیں واپس دلوانا ہو گا اگر یہ سب کچھ کرنے میں وہ ناکام ہو جاتے ہیں تو انہیں خود ہی سمجھ لینا چاہیے کہ عوام ان کی چھٹی کرا دیں گے اور ان کا نام و نشان تک مٹ جائے گا کریپشن کے خاتمے کے اقدامات بھی کرنا ہونگے انہیں ملک سے اسلحہ کلچرل کا خاتمہ کرنا ہو گا جس کے لئے ضروری ہے کہ اسلحہ رکھنے والے کو سزا دی جائے پورے ملک سے اسلحہ لائسنس ختم کر دئے جائیں اس کے علاوہ سزا کا عمل جاری رکھا جائے اس کے علاوہ پورے ملک سے پولیس ختم کر دی جائے کیونکہ اب عوام کا اعتماد پولیس سے اٹھ چکا ہے۔

اس کا فائدہ ملک کو اتنا ہو گا کہ جرم نامہ چیز اس ملک سے ختم ہو جائے گی ہم نے ٹریفک پولیس ختم کر کے وارڈن بھرتی کئے ان کی تنخوائیں اتنی رکھی گئیں کہ وہ کریپشن نہ کریں اس کے باوجود وہ بلا جواز لوگوں کو روک کر تنگ کرتے اور لوگوں سے بھتہ بھی لیتے اس کی وجہ جو سامنے آئی وہ یہ تھی کہان کے ذہین میں یہ بات تھی کہ وہ پولیس مین ہیں جب تک میاں برادران اس تمام ناسور کو ملک سے ختم نہیں کرتے میرا نہیں خیال کہ ملک میں امن قائم ہو سکے دوسرا ان تمام باتوں کے پیچھے جو عوامل پوشیدہ ہیں عوام بھی ان تمام باتوں کو جانتے ہیں کہ جب بھی امریکہ اپنی کاروئی کرنا چاہتا ہے وہ ہمارے ملک میں افرا تفری پھیلا دیتا ہے سابقہ ادوارر میں ان تمام باتوں کی مثالیں موجود ہیں اب جب وہ ایک اور اسلامی ملک پر چڑ ھائی کرنے والا ہے ہمارے
ملک میں خانہ جنگی کا عالم بنا دیا گیا ہے۔

کراچی کی 85 فیصد ایم کیو ایم کی حکومت ہے اور ان کی اکثریت کے باوجود وہاں بھتہ لینے والے کوں ہیں وہاں قتل و غارت کون کر رہا ہے ملک سے باہر بیٹھ کر کوں امیکی ایجنڈا چلا رہا ہے اس وقت یہ بات تمام اہل وطن پر عیان ہو چکی ہیکہ ملک میں تمام برایوں کی جڑ ایم کیو ایم ہی ہے اس وقت بجائے کراچی کے عوام کے ان کی قیادت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے قیادت بھی وہ ہے جو کمال ڈھٹائی سے تی وی چینلوں پر اپنے تحفظ کے لئے ہاتھ پائوں مارتے نظر آرہے ہیں اب ملکی سلامتی کے لئے ان پر بھی کاری ضرب کی ضرورت ہے اگر ان تمام باتوں کا خیال رکھتے ہوئے میاں صاحبان نے مفاد پرستوں کے حصار سے نکلتے ہوئے فیصلے کرنا ہونگے اور میں نے جن کاموں کی نشاندھی کی کہ ان پر خصوصی توجع دینا ہو گی ورنہ۔

Riaz Ahmad Malik

Riaz Ahmad Malik

تحریر : ریاض احمد ملک
03348732994
malikriaz57@gmail.com