میاں شہباز شریف نے ڈینگی کے مریضوں کا مفت علاج کرنے کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لئے : شہزاد انور

چیف آرگنائزر: رائو ناصر علی خاں میئو،میڈیا ایڈوائزر امتیاز علی شاکر،چیرمین پی پی 159نیامت علی نمبر دار آف مہدی پور نے گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈینگی آگاہی مہم کے دوران لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں درپیش مشکلات کومل کر حل کرنا ہے۔

خادم اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف بڑی محنت سے ڈنیگی پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں اورمیاں شہباز شریف نے ڈینگی کے مریضوں کا مفت علاج کرنے کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لئے اور عوام دوست حکمران ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ہم تمام مسلم لیگی کارکن قائد محترم کے حکم کے مطابق عوام کی خدمت کیلئے دن رات حاضر ہیں لیکن اگر عوام حکومت کا ساتھ دیں تو بہت جلد ڈینگی کی وباء پر قابوپایا جاسکتا ہے ۔عوام آگاہی مہم میں ہمارا ساتھ دیں اور اپنے گھر،گلی ، محلے اور خاص طور پر بچوں کے سکول اور مدرسوں میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور فالتوں پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ہم اس جان لیوا وباء سے جلد جان چھڑوا سکیں۔