برطانوی حکومت نے اپنے پاسپورٹس کی لوٹ سیل لگا دی

Britain

Britain

لندن (جیوڈیسک) برطانوی حکومت کی مالی صورت حال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے اپنے پاسپورٹس کی لوٹ سیل لگا دی ہے تا ہم اس سہولت سے صرف امیر افراد ہی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

برطانیہ کی مائیگریشن ایڈوائزری کمیٹی نے اپنا نیا منصوبہ جاری کیا ہے جس کے مطابق برطانوی حکومت ہراس شخص کو ویزا دے سکتی ہے جس کے پاس برطانیہ میں سرمایہ کاری کے لیے کئی ملین پاؤنڈز ہوں۔

کمیٹی کے چیرمین پروفیسر سرمیٹ کاف کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے ویزوں کی نیلامی بھی کی جا سکتی ہے اور تعلیمی اداروں کو بھاری چندہ دینے والے افراد کو منتخب بھی کیا جا سکتا ہے۔