میلاد النبی ۖ اور عزاداری کے جلوسوں کو کسی صورت بھی محدود نہیں کرنے دیں گے، علامہ ناصر عباس

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے میلاد النبی ۖ اور عزاداری کے جلوسوں کو چار دیواری میں محدود کرنے کی مبینہ حکومتی تجویز کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح محرم الحرام کے دوران برادران اہلسنت نے ہمارے ساتھ چل کر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اسی طرح میلاد النبی ۖ کے جلوسوں میںہم برادران اہلسنت کے شانہ بشانہ جلوسوں کو محدود کرنے کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالے ایک پریس ریلیز میں انہوں نے وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں سے شائع ہونیوالے ایک اخبارمیں میلاد النبی اور محرم کے جلوسوں پر پابندی کے حوالے سے چھپنے والی خبر پر ردعمل ظا ہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ شیعہ اورسنی جدا ہیں ، اس ایشو پر ہم ایک ہیں ایک رہیں گے اور انشاء اللہ میلاد البنیۖ کے جلوسوں میں اس کا عملی ثبوت دیں گے، انہوں نے کہا کہ میلادالنبی ۖ اور عزاداری کے جلوس مذہبی فریضہ ہیں ان پر کسی قسم کی قدغن کی حکومتی سوچ دہشت گردوں کے سامنے سرنڈر کرنے کے مترادف ہے۔

حکومت پسپائی کی بجاے دہشت گردی کے مراکز اور تربیت گاہوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکمرانوں نے دہشت گردوں سے پوچھ کر ہی حکومت کرنی ہے تو اقتدار ہی دہشت گردوں کے حوالے کر دیں۔