فوج اور عدلیہ کیخلاف باتیں کرنیوالوں کیخلاف حکومت کارروائی کرے، چودھری شجاعت

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ جو وزراء فوج کیخلاف باتیں کرتے ہیں، ان کیخلاف حکومت کارروائی کیوں نہیں کرتی ،آئین میں فوج اور عدلیہ کیخلاف بات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ہاوٴس لاہورمیں مسلم لیگ ق لائرز ونگ کے کنونشن سے خطاب کیا، انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 6 کو دیکھنے والے آرٹیکل 63 جی بھی دیکھیں، مشرف سے متعلق غداری کا لفظ غلط ہے، وہ اسے آئین شکنی کہتے ہیں، غداری کا لفظ اس کیلئے استعمال ہوتا ہے جس نے غداری کی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان بل کبھی منظور نہیں ہونے دیا جائیگا۔ چودھری شجاعت نے کہا، لوگ کہتے ہیں ہماری پارٹی الیکشن میں ہار گئی ، ہم ووٹوں سے نہیں ہارے، ہمیں ہروایا گیا ہے ، میری مراد ریٹرننگ افسروں سے ہے۔