فوج اور حکومت کے درمیان کشیدگی قابل تشویش ہے، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے طالبان سے سلمان تاثیر اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا ، پیپلزپارٹی ایسے مذاکرات قبول نہیں کریں گی۔ ایک بیان میں خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ مذاکرات کے معاملے میں حکومتی رویے پر افسوس ہے۔

حکومت مذاکرات میں ٹوئسٹ دینا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی نے مذاکرات کی حمایت کی تھی، حکومت تاثر دے رہی ہے جیسے پی پی پی مخالفت کررہی ہے۔ وزیر اعظم ان باتوں کا نوٹس لیں۔ ان کاکہناتھاکہ فوج اورحکومت کے درمیان کشیدگی قابل تشویش ہے، بتایا جائے تناؤ کیسے پیدا ہوا اور کس نے پہل کی۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اتنے بڑے واقعات کے بعد بھی چودھری نثار ”اسلام آباد محفوظ ہے ” کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں۔ وہ خودمحفوظ ہوں گے کیونکہ وہ بلٹ پروف گاڑی میں سفر کرتے ہیں۔