عسکریت پسندی کیخلاف حکمت عملی کی تیاری، 12 جولائی کو اجلاس طلب

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیرداخلہ نے وزیراعظم کی طرف سے 12 جولائی کو پارلیمانی جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت دینے کے لئے رابطے شروع کر دیئے۔ وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر منور حسن، سربراہ ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، ایم کیو ایم کے رہ نما فاروق ستار۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عسکریت پسندی کے خلاف قومی حکمت عملی طے کرنے کے لئے وزیراعظم کی طرف سے 12 جولائی کو بلائے گئے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے یہ رابطے وزیراعظم کی طرف سے کئے ہیں۔