کروڑ لعل عیسن کی خبریں 7/11/2013

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) تحصیل کونسل کروڑ نے ساڑھے 5 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے نیلام کر دیئے ۔
تحصیل کونسل کروڑ نے ساڑھے 5 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے نیلام کر دیئے ۔ گزشتہ روز تحصیل کونسل کروڑ میں ٹھیکیداروں کی موجودگی میں ٹینڈر کھولے گئے اس موقع پر ڈی ایم او ملک کریم بخش ، ٹی ایم او ملک آصف بھڈوال ، ایس ڈی او اعجاز خان ملغانی اور ٹی او فنانس غلام دستگیر موجود تھے ۔ موقع پر ساڑھے 5 کروڑ مالیت کی ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکے نیلام کر دیئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کی حکومت سابقہ حکومت کی جانب سے پیدا ہونے والا گند جلد صاف کر دے گی ۔ عوام جانتے ہیں کہ فتح پور کو میونسپل کمیٹی صاحبزادہ فیض الحسن نے بنوایا ۔ حاجی رحمت اللہ ، جاوید اصغر
مسلم لیگ ن کی حکومت سابقہ حکومت کی جانب سے پیدا ہونے والا گند جلد صاف کر دے گی ۔ لوڈشیڈنگ سمیت مہنگائی کو قابو پانے کیلئے کوششیں کی جاری ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنمائوں ، امیدواروں چیئر مین حاجی محمد یٰسین جٹ ، حاجی رحمت اللہ جٹ ، چوہدری جاوید اصغر ، رانا محمد سرور ، چوہدری بوٹا شہزاد ، حاجی عبدالرشید اور چوہدری محمود نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی سربراہی میں ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنائے گی اور توانائی کا بحران حل کرنے سمیت امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے کاطرخواہ اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی جانب سے مہنگائی ، لوڈشیڈنگ اور ڈرونز نے حکومت کیلئے بہت سے مسائل پیدا کر دیئے ہیں ۔ جس سے پورا ملک پریشان ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ جلد اچھا دور آنے والا ہے ۔ جب میاں نواز شریف کی محنت رنگ لائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ غلط معلومات فراہم کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔ عوام جانتے ہیں کہ فتح پور کو میونسپل کمیٹی صاحبزادہ فیض الحسن نے بنوایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر ہونے والا کامرس کالج عرصہ ایک سال سے شفٹ نہ ہو سکا ۔ اس کالج میں بجلی اور واٹر سپلائی کا کام نا مکمل ، نئی بلڈنگ کیلئے فرنیچر اور ٹیلیفون کنیکشن نہ ہونے کے باعث شفٹ نہیں کیا جاسکتا ۔
کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر ہونے والا کامرس کالج عرصہ ایک سال سے شفٹ نہ ہو سکا ۔ اس کالج میں بجلی اور واٹر سپلائی کا کام نا مکمل ، نئی بلڈنگ کیلئے فرنیچر اور ٹیلیفون کنیکشن نہ ہونے کے باعث شفٹ نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ بات دوست محمد خان پرنسپل کامر کالج کروڑ نے بتائی ۔ تفصیل کے مطابق بائی پاس روڈ پر گورنمنٹ کالج کے ساتھ کروڑوں روپے مالیت سے کامرس کالج کی بلڈنگ کو بنے ہوئے دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے ۔ لیکن وہاں پر بجلی ، واٹر سپلائی اورٹیلی فون کنکشن نہ ہونے کی وجہ سے شفٹنگ ممکن نہ ہو سکی جبکہ نئی بلڈنگ کیلئے مزید فرنیچر درکار ہے ۔کروڑ لعل عیسن کے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فی الفور کامرس کالج کے شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) بلدیاتی انتخابات میں ہمارا گروپ ہی کامیاب ہو گا ۔ حلقہ کے عوام جانتے ہیں کہ ہم نے ہمیشہ حلقہ کے عوام کی خدمت کی ہے ۔ حماد اکبرگشکوری ، ساغر خان
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) بلدیاتی انتخابات میں ہمارا گروپ ہی کامیاب ہو گا ۔ حلقہ کے عوام جانتے ہیں کہ ہم نے ہمیشہ حلقہ کے عوام کی خدمت کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار چیئر مین یونین کونسل راجن شاہ سردار حماد اکبر خان گشکوری ، وائس چیئر مین ساغر خان لاشاری نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کے مذبے تحت میدان میں موجود ہیں ۔ پہلے بھی لوگوں کی بھلائی اور علاقہ میں تقریاتی کاموں کیلئے کوشاں رہے ہیں ۔ انشاء اللہ کامیاب ہو کر مزید بہتری لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہترین پوزیشن کے باعث مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں۔