ملین مارچ کی کامیابی اور کراچی کی عوام کا لاکھوں کا مجموعہ کسی فرد یا مکتبہ فکر کی نہیں بلکہ عظمت ِ صحابہ و محبت اہل بیت کی جیت ہے، نبیل مصطفائی

Anjuman Talaba Islam Karachi

Anjuman Talaba Islam Karachi

کراچی (پ۔ر) انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ نے ثابت کردیا کہ غیرت مسلم زندہ ہے ، دین پر مر مٹنے کا جذبہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے، امت رسول اللہ ۖ سے، ان کے اصحاب علیہم الرضوان سے، اور ان کی عترت و اہل بیت سے بے وفائی نہیں کر سکتے ہیں،ہم تمام قائدین اہل سنت ، مرکزی جماعت اہل سنت، جمعیت علماء پاکستان، تنظیم المدارس پاکستان کر خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ان قائدین کے فتنے کی سرکوبی کی اور گستاخانِ صحابہ و اہل بیت کوواضح پیغام دیا کہ اب مزیدا یسا نہیں چلے گا،پاکستان میں دیر پا امن کے لئے یہ ضروری ہے کہ پاکستان میں تمام ایسے تمام ذاکرین و خطباء کو جیلوں میں ڈالا جائے جو عوام کی غلط رہنمائی کرتے ہیں،اور عوام میں اشتعال کی سیاست کرتے ہیں۔

امت مسلمہ متحد ہے، صحابہ کرام و اہل بیت اس امت کا لازم و ملزوم جز ہیں، 12ستمبر کے عظیم الشان مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ ملین مارچ کی کامیابی اور کراچی کی عوام کا لاکھوں کا مجموعہ کسی فرد یا مکتبہ فکر کی نہیں بلکہ عظمت ِ صحابہ و محبت اہل بیت کی جیت ہے، فکر و نظریئے کی جیت ہے،دو دن میں لاکھوں شہریوں کا صحابہ و اہل بیت سے وفاداری کا اظہار اس بات پر مہر ثبت کرتا ہے کہ آئندہ کسی نے صحابہ و اہل بیت کی شان میں گستاخی کی تو قوم اس کو معاف نہیں کرے گی، آئندہ ایسے کسی عمل کی صورت میںگستاخی کرنے والے طبقے یا گروہ سے سماجی بائیکاٹ بہترین آپشن ہے اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام کے قافلے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عمران مدنی، اسامہ مصطفیٰ اعظمی، بابر مصطفائی، عبدالرحمن نورانی نے کہا کہ آج ہر طبقہ زندگی کے افراد نے مارچ میں شرکت، طلبہ کا یہ قافلہ پرعزم ہے کہ ہم دین کے حساس معاملات پر نقب زنی نہیں کرنے دیںگے،انجمن طلبہ اسلام کے قافلے کے تمام طلبہ جلسہ گاہ میں قطار در قطار منظم طریقے پرچم تھامے ہوئے ملین مارچ میں شامل ہوئے،طلبہ نے علماء کے موقف پر نعروں کے ذریعے بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

جاری کردہ۔۔۔مرکزی میڈیا سیل انجمن طلباء اسلام۔ ۔۔۔0311-0442922