کروڑوں روپوں کے ترقیاتی منصوبے اپنے حلقہ کے لئے ہماری عملی کا وشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے

پیرمحل(نامہ نگار ) کروڑوں روپوں کے ترقیا تی منصو بے اپنے حلقہ کے لئے ہماری عملی کا وشو ں کا منہ بولتا ثبوت ہے الیکشن میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے برسر اقتدار آکر حلقہ میں ڈویلپمنٹ کی نئی بنیاد قائم کر دیں گے معروف قا نون دان چوہدری مصطفٰے رمدے تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان چوہدری مصطفٰے رمدے نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ایک غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے آبائو اجدا د نے ہمیشہ سے ہی عوام کی خدمت کی ہے ہم آئندہ بھی کر تے رہیں گے۔

عوام کے لئے ہمارے دل اور دروازے دن رات کھلے ہیں 32 کروڑ روپے کی لاگت سے میٹھے پانی کا منصوبہ پیرمحل میں رضاء فاروق لائبریری کا قیام سپورٹس کامپلیکس کی منظوری پیرمحل میں دانش سکول کی منظوری پیرمحل شہر کو تحصیل کا درجہ دلوانا ہماری اپنے حلقہ کے لئے عملی خد ما ت کا منہ بو لتا ثبوت ہیں الیکشن میں آپ کے ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہونے کے بعد ہم ا پنے حلقہ میں ڈویلپمنٹ کی نئی بنیاد قائم کر دیں گے۔

پیرمحل شہر کو فیصل آباد ڈویزن کی نمبر ١ تحصیل بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور دھو کہ ظلم اور منافقت کی سیا ست کو ختم کر یں ہما رے سیا سی مخا لف عوام میں اپنی مقبو لیت کا گراف کے گر نے کی وجہ سے بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہو گئے ہیں انہیں چا ہیے کے وہ سیا سی میدا ن میں ہمارا مقابلہ کریں نہ کہ من گھڑت بیان بازی سے اپنی سیاست چمکا ئیں۔