وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی

Raja Cabinet

Raja Cabinet

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے تریپن سو ساٹھ ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ، بڑھتی ہوئے ادا ئیگوں ، اور ملکی موجود صور ت حال کے باعث آئندہ مالی سا ل کے اہداف کا حصول ممکن نظر نہیں آتا ۔

وقافی کابینہ نیمالی سال دوہزار تیرہ چودہ کے لئے تریپن سو ساٹھ ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے جو کہ رواں مالی سال کے بجٹ کا کل حجم سے چوبیس سو ارب روپے زائد ہے ۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے مجموعی محصولات وصولی کا ہدف پینتئس سو بائیس ارب روپے رکھا گیا ہے جو کہ روان مالی سال سے دو سو اٹھاسی ارب روپے زیادہ ہے۔

ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کا ہدف چھبیس سو پچھتر ارب روپے ہے جوکہ رواں مالی سال میں تئیس سو اکیاسی ارب روپے رکھا گیاتھا۔ جسے سال بھر میں دو بار نظر ثانی کرکے اکیس سو ترانوئے ارب روپے کردیا گیا ۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ سولہ سو بیس ارب روپے رہنے کی امید ہے۔

اگلے مالی سال کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے چار سو پچاس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ رواں مالی سال سے نوئے ارب روپے زائد ہیں ۔ دفاع کے لئے بیاسی ارب روپے کے اضافے کے ساتھ چھ سو ستائیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ آئندہ مالی سال میں حکومت کو ایک گیارہ سو انچاس ارب روپے قرضوں پر سود کی مد میں ادا کرنے ہیں۔