وزیر مملکت برائے نجکاری انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی و دیگر مسائل سے جنگ کر رہی ہے

گوجرانوالہ: وزیرمملکت برائے نجکاری انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت لوڈ شیڈنگ،دہشت گردی و دیگر مسائل سے جنگ کر رہی ہے،نواز شریف کی قیادت میں پاکستان عظیم ملک ضروربنے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن دھلے کے رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کو لاحق سنگین مسائل سے مستقل چھٹکارے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے اور عوام کے ساتھ کیا گیا روشن پاکستان کا وعدہ بہت جلد تعبیر بن کر سامنے آئے گا، عوام نے عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

عوام کے ان درست فیصلوں کی بدولت ملک کا مقدر ضرور بدل کر رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ میں پچھلے پانچ سال کی طرح تعمیرو ترقی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور مستقبل قریب میں کئی اہم پرا جیکٹس گوجرانوالہ کے حصے میں آئیں گے،وفد میں سرفراز بٹ ایڈووکیٹ، شوکت بٹ،قمر سہیل بٹ،میاں مصدق حسین اور دیگربھی شامل تھے۔