وزرا اور مشیروں کے استعفے، جمال کمال کی حکومت ڈانواں ڈول ہونے لگی

 Jamal Kamal

Jamal Kamal

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان میں وزیر اعلیٰ جام کمال کی حکومت ڈانواں ڈول ہونے لگی۔ کابینہ سے 3 ناراض وزیروں، 2 مشیروں اور 4 پارلیمانی سیکرٹریز نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔

مستعفی افراد نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بلوچستان کابینہ کے ناراض اراکین نے گورنر ہاؤس پہنچ کر استعفے دیے ، استعفے دینے والے افراد میں عبدالرحمٰن کھیتران، میر اسد بلوچ ، ظہور بلیدی، حاجی محمد خان لہڑی،اکبر آسکانی سکندر عمرانی،بشریٰ رند، ماہ جبین شیران اور لالہ رشید بلوچ شامل ہیں۔

میر اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ 2 دن بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی جس کے لیے 40 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مستعفی نہيں ہوں گے کیوں کہ انہیں اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی پارٹیوں کے ناراض اراکین نے وزیر اعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کے لیے بدھ کی شام 5 بجے تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔