میر پور خاص : پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی لاشیں گھر سے برآمد

Mirpur Khas

Mirpur Khas

میر پور خاص (جیوڈیسک) میر پور خاص میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے شبہ میں مقتول کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیٹلائٹ ٹاون میں ایک سال قبل پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔

مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیں جبکہ قتل کے الزام میں مقتول کے بڑے بھائی عابد کو گرفتار کر لیا ہے۔