میر ظفر اللہ خان جمالی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا

Mir Zafar Ullah Khan Jamali

Mir Zafar Ullah Khan Jamali

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میر ظفر اللہ خان جمالی نے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے اس بات کے اعلان میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد کیا۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد ذرائع سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے بلوچستان کے سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی۔

جس میں بلوچستان کے متوقع وزیر اعلی کے معاملے پر بھی گفتگو شامل تھی۔ بلوچستان پیکیجز کے حوالے سے ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ بلوچستان کیلئے پیکیجز سے کچھ نہیں ہوتا، عملی اقدامات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ کو قرار دیا۔