میرپور خاص: اہل محلہ نے بکری چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر درگت بنادی

Mirpurkhas

Mirpurkhas

میرپورخاص (جیوڈیسک) میرپورخاص میں اہل محلہ نے بکری چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر نہ صرف درخت کے ساتھ باندھ دیا بلکہ پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے اس کی خوب درگت بھی بنا ڈالی۔ عید الاضحی قریب آنے کے ساتھ ساتھ، مویشی چور بھی میدان میں آگئے ہیں۔ میرپور خاص میں ایک ہفتے میں سات سے زائد بکرے بکریاں چوری کرلی گئیں۔ محلے والوں نے سارا غصہ، ہاتھ آئے شکار پر نکال ڈالا۔ میرپورخاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں بکروں کی چوری کی وارداتیں اچانک بڑھ گئی ہیں۔

اہل محلہ کا کہناہے کہ ایک ہفتے میں سات سے زائد بکرے بکریا ں چوری ہوچکے ہیں۔ لوگ ان چوریوں پر پیچ و تاب کھائے بیٹھے تھے، کہ یہ صاحب گھر کے باہر بندھی بکری چراتے ہوئے پکڑ ے گئے۔ بس پھر کیا تھا، اگلے پچھلے سارے حساب، اس بکری چور سے ہی لے لیے گئے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی، چور حوالے کر دیا گیا، ارے ارے کہاں جارہے ہو، جاتے جاتے ایک اور ہاتھ تو کھاتے جاو۔