اپوزیشن نے چیئرمین نیب کیلئے وزیراعظم کو میاں محمد اجمل کا نام دیدیا

Syed Khursheed Shah

Syed Khursheed Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے چیئرمین نیب کیلئے میاں محمد اجمل کا نام وزیراعظم نواز شریف کو دے دیا، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کوئی نیا نام سامنے نہیں آیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات میں چیئرمین نیب کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کیلئے میاں محمد اجمل کا نام وزیراعظم کو دے دیا، وزیراعظم کی جانب سے کوئی نیا نام سامنے نہیں آیا۔

خورشید شاہ نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج میاں محمد اجمل اچھی شہرت رکھتے ہیں آپ ان کے نام پر غور کریں۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے درمیان کل دوبارہ ملاقات ہوگی جس میں چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب کرلیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کیلئے میاں محمد اجمل کے پر اتفاق ہو سکتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ خورشید شاہ، نواز شریف ملاقات میں ہوگا۔