ہمارا مشن صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے، ارشد مغل

گوجرانوالہ : امیدوار جنرل کونسلر ڈاکٹر ارشد مغل نے کہا ہے کہ ہمارا مشن صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے، ہماری خدمات تاریخ خود بتاتی ہے، عوام کی خدمت کرنا خدا کے حکم کو پورا کرنا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ہماری گردن کٹ تو سکتی ہے مگر حق، سچ اور انصاف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں غریب کا ساتھ دینے سے نہیں روک سکتی۔

اُن کا کہنا تھان کہ دوستوں نے جتنی ہمیں عزت دی ہے ہم ان کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتے، عوام کے تعاون اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کامیاب ہونے کے بعد علاقے میں فری ڈسپنسری، صاف پانی کی سپلائی، گلیوں کو پختہ کرنا، سیوریج کے نظام کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔