ملزمہ کنول سکندر کی درخواست ضمانت کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی

Mulzma kunwal

Mulzma kunwal

اسلام آباد (جیوڈیسک ) اسلام آباد فائرنگ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس کو چار ستمبر کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزمہ کنول سکندر کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

ملزمہ کنول کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے کی۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث درخواست ضمانت پر کارروائی نہ ہو سکی۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر تمام ریکارڈ پیش کیا جائے۔ ملزمہ کنول کی درخواست ضمانت پر سماعت چار ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔