موبائل فون سم کی فروخت پر اڑھائی سو سیلز ٹیکس عائد

Sim

Sim

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر نے موبائل فون سم کی فروخت یا ایکٹیویشن پر دو سو پچاس روپے کا سیلز ٹیکس عائد کردیا۔ موبائل کمپنیاں ماہانہ گوشواروں میں ادارے کو ٹیکس جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔

وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے جاری ایس آر او کے مطابق کم قیمت کے موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس ایک سو پچاس روپے اور درمیانی قیمت کے موبائل فون کی درآمد پر دو سو پچاس روپے ٹیکس عائد ہوگا۔

اسمارٹ فون کی درآمد پر پانچ سو روپے ٹیکس عائد کیا گیا تاہم ایف بی آر نے موبائل فون کی درآمد پر سیلز ٹیکس کم کر دیا ہے۔ اس سے پہلے موبائل فونز کی درآمد پر پانچ سو سے ایک ہزار روپے تک سیلز ٹیکس عائد تھا۔