موبائل فون سمیت چھوٹے آلات چارج کرنے والا کوٹ تیار

Charging Coat

Charging Coat

جاپان کے ایک ڈیزائنر نے شمسی توانائی سے بجلی بنا کر موبائل اور ٹیبلٹ جارچ کرنے والا ایک کوٹ تیار کیا ہے جو آپ کے فون کو کبھی بند نہیں ہونے دیتا۔

تاہم اس کی قیمت بہت زیادہ ہے جو پاکستانی 25 ہزار روپے کے برابر ہے۔

کوٹ کی پشت پر چار اور آگے دو عدد سولر سیلز لگائے گئے ہیں جو سورج کی روشنی جذب کرکے اس کی مدد سے کوٹ میں نصب ایک پاور پیک کو چارج کرتے رہتے ہیں۔

اسے جونیا وٹنابے نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے جو غیرمعمولی اور اچھوتے لباس ڈیزائن کرنے کی شہرت رکھتے ہیں۔

اس کوٹ کو ایف ڈبلیو 16 کا نام دیا گیا ہے۔ کوٹ میں ایک مائیکرو یوایس بی پورٹ بھی ہے جس سے جڑ کر موبائل فون چارج کیا جا سکتا ہے۔