سچل تھانے کے حدود میں فائرنگ، 2 رینجرز اہلکار زخمی

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سچل تھانے کے حدود میں ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب رات گئے مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں دو رینجرز اہلکار اعظم اور حسیم زخمی ہوگئے۔<

رینجرز جوانوں کوطبی امداد کے لئے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے شبہ ہونے پر ڈبل سواری موٹر سائیکل سواروں کو روکا تاہم ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

رینجرز اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی تاہم ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد رینجرز اہلکاروں کا اسلحہ بھی غائب ہے۔ شبہ ہے کہ ملزمان رینجرز کا اسلحہ ساتھ لے کر فرار ہوئے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔