اکبر بگٹی قتل کیس : انسداد دہشت گردی عدالت کا مشرف کو پیش کرنیکا حکم

Akbar Bugti Murder Case

Akbar Bugti Murder Case

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو فوری طور پرعدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت محمد اسماعیل بلوچ پر مشتمل انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ نے کی۔ کرائم برانچ کی جانب سے عدالت میں پرویز مشرف کا چالان پیش کیا گیا۔ تاہم عدالت نے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے کرائم برانچ کو حکم دیا کہ انہیں فوری عدالت میں پیش کیا جائے۔

اس دوران کرائم برانچ کی جانب سے سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی صمد لاسی سے متعلق انوسٹی گیشن رپورٹ پیش کی گئی جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کر دیا اور یہ رپورٹ دوبارہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی بعد میں کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔