مودی کو امریکی صدر بائیڈن نے گاندھی کے فلسفے پر لیکچر دے دیا

Narendra Modi and Joe Biden

Narendra Modi and Joe Biden

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے دورے پر موجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر جو بائیڈن نے گاندھی کے فلسفے پر لیکچر دے دیا۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی امریکا کے صدر جوبائیڈن سے ملاقات وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہوئی۔

مقبوضہ کشمیر اور آسام میں مسلمانوں کو کچلنے والے نریندری مودی کو امریکی صدر نے عمدہ انداز سے طنز کا نشانہ بنایا۔

جوبائیڈن نے نریندری مودی کو گاندھی جی کافلسفہ پڑھا دیا اور کہا کہ گاندھی جی کا پیغام عدم تشدد، احترام اور برداشت کا پیغام تھا۔

تاہم صدر بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ملاقات کے ایجنڈے میں انڈو پیسیفک کی صورتحال، کوآڈ یعنی امریکا،بھارت ،جاپان اور آسٹریلیا کی شراکت داری بھی شامل تھی۔