طالبان گزشتہ 20 سالوں میں دنیا کیلئے کوئی خطرہ نہیں تھے، افغان وزیرخارجہ

Maulvi Amir Khan Muttaqi

Maulvi Amir Khan Muttaqi

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ طالبان گزشتہ 20 سالوں میں دنیا کے لیے کوئی خطرہ نہیں تھے۔

افغانستان کی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ طالبان گزشتہ 20 سالوں میں دنیا کیلئے خطرے کا باعث نہیں تھے اور اب ان پر دباؤ بھی نہیں ڈالا جانا چاہیے۔

امیر خان متقی نے کہا کہ ہمارے دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جبکہ متعدد ممالک کی طرف سے ہم پر دباؤ ڈالنے سے کام نہیں چلے گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اگرچہ امیر خان متقی نے کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن انہوں نے بالواسطہ طور پر امریکا کو مخاطب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ترقی یافتہ اور مستحکم افغانستان خطے اور دنیا کے حق میں بہتر ہے اور عالمی برادری اب یہ جان چکی ہے۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے ساتھ معاشی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو پورے خطے کیلئے اہم ہیں۔