پیر سے بدھ کے دوران ملک میں کئی مقامات پربارش کا امکان

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کچھ گرم ہے ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر سے بدھ کے دوران سندھ کے اکثر مقامات جبکہ پنجاب ، خیبر پختونخواہ، شمالی مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں کئی دن سے جاری گرمی کی لہر میں اب تک کمی نہ آسکی۔ سندھ میں تھرپار کر، مٹھی سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد آج پھر گرمی ہے۔

یہی حال نواب شاہ ، دادو ، جیکب آباد کا ہے جہاں موسم گرم ہونے کے ساتھ ساتھ خشک بھی ہے ، پنجاب اور خبیر پختونخواہ کے شہروں میں گرمی کچھ کم ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے۔

کہ ستمبر کے پہلے ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ اور دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔