اپنی رقوم کو بذریعہ الیکٹرانک منی آرڈر منٹوں میں ایک شہر سے دوسرے شہر بحفاظت منتقل کروائیں

بھمبر : اپنی رقوم کو بذریعہ الیکٹرانک منی آرڈر منٹوں میں ایک شہر سے دوسرے شہر بحفاظت منتقل کروائیں۔ڈاکٹر نصیر احمد خان پوسٹماٹر جنرل گلگت بلتستان آزاد جموں اینڈ کشمیر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نے EMO سروس کے اجراء کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 جون 2013 ملک کے 83 بڑے جی پی او میں اس سروس کا آغاز ہو چکا ہے۔

جسکے تحت عوام کو اپنی رقوم بحفاظت منٹوں میں بذریعہ الیکٹرانک منی آرڈر آسان طریقہ اور معمولی چارجز پر ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے کی سہولت محکمہ پوسٹ آفس کے ذریعہ فراہم کی جارہی ہے پوسٹماسٹر جنرل نے EMO سروس کے افتتاح کے بعد پوسٹل پلازہ میرپور ایف ون میں پوسٹ آفس کا افتتاح کیا۔

ملازمین پر اس بات کا زور دیا کہ دور جدید کے تقاضوں اور پرائیویٹ کوریئر سروسز کے مقابلے کے دور میں لوگوں کو بہترین اور آسان سروس مہیا کی جائے اور محکمہ کے بہترین مفادمیں عوام کو ہر قسم کی سہولت مہیا کی جائے اس کے بعد پوسٹماسٹر جنرل اسلام آباد نے نیو سٹی میرپور میں پوسٹ آفس کی بلڈنگ کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ میرپور شہر میں اس قسم کی عمارت کا ہونا میرپور کی عوام کی خوش بختی ہے۔

اس موقع پر زبیر عالم ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل آزاد جموں کشمیر پوسٹل ریجن مظفرآباد نے اپنے خطاب میںآزادکشمیر میں کیے گئے اقدامات اور پوسٹل سروسز کے حوالے سے مکمل بریفنگد اور محکم کی موجودہ صورتحال پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کیلئے ملازمین پر زور دیا انہوں نے کہا کہا لیکٹرانک منی آرڈر سروس کا آغاز آج سے آزادکشمیر کے تمام جی پی اوز میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں بھی ہو چکا ہے اس کے علاوہ مظفرآباد، راولاکوٹ ،،باغ ،پلندری میں بھی ہو چکا ہے۔