بھمبر کی خبریں 12.06.2013 page 2

بھمبر پولیس نے پولیس گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے :چوہدری مرید حسین
بھمبر(جی پی آئی) بھمبر پولیس نے پولیس گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے پولیس نے بھمبر میں ہر غیر قانونی کام کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے 2 ماہ قبل اسلحہ کے زور پر ہونے والی ڈکیتیوں کی FIR نہ درج کرکے بھمبر پولیس نے چوروں اور ڈاکوؤں کی سپورٹ کرنے کا ثبوت دیدیا ہے حکومت فی الفور بھمبر پولیس کے کرپٹ آفیسران کو بھمبر سے تبدیل کرے ان خیالات کااظہار سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری مرید حسین نے کشمیر پریس کلب کے باہر پولیس کیخلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2ماہ قبل ہونے والی ڈکیتیوں کی بھمبر پولیس نے FIR درج نہیں کی جس پر ڈسٹرکٹ جج بھمبر نے عوام علاقہ کی درخواستوں پر ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر
پولیس کو پرچہ درج کرنے کا حکم دیا لیکن پولیس نے ڈسٹرکٹ جج کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے نہ ہی کوئی کارروائی عمل میںلائی اور نہ ہی پرچہ درج کیا انہوں نے کہا کہ ہم عزت دار اور شرافت میں رہنے والے لوگ ہیں لیکن بے غیرت نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی زیادتی برداشت کرینگے انہوں نے کہا کہ بھمبر پولیس لوگوں کا تحفظ کرنے کی بجائے انہیں خود ہی لوٹنے میں مصروف ہے ہم انتطامیہ اور پولیس کو یہ باور کروا دینا چاہتے ہیں کہ آج ہم نے پرامن احتجاج کا راستہ اپنایا ہے تو کل ہمارا پرامن احتجاج پرتشدد میں تبدیل ہو سکتا ہے اور اس دوران کسی بھی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ہوا تو ذمہ داری انتظامیہ اور پولیس پر ہو گی حکومت وقت بھمبر میں ہونیوالی پولیس گردی کا نوٹس لے اور بھمبر میں تعینات راشی پولیس آفیسران سے ہماری جان چھڑوائے دریں اثنا ء احتجاجی جلوس معززین علاقہ سوکاسن کی سربراہی میں سوکاسن سے بھمبر شہر پہنچا جہاں وہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا کشمیر پریس کلب کے باہر جمع ہو گیا اس دوران مظاہرین نے انتظامیہ اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور بعدازاں احتجاجی جلوس ضلع کچہری میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے پہنچ گیا اور پولیس گردی کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پرچہ درج کرنے کامطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالمی تنظیم دعوت تبلیغ کے زیر اہتمام بھمبر میں 1 روزہ تبلیغی اجتماع آج ہوگا
بھمبر(جی پی آئی)عالمی تنظیم دعوت تبلیغ کے زیر اہتمام بھمبر میں 1 روزہ تبلیغی اجتماع آج ہوگا اجتماع میں مرکز دعوت وتبلیغ رائیونڈ کے علمائے کرام خصوصی بیان فرمائیںگے اجتماع کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہزاروں افراد شرکت کرینگے تفصیلات کیمطابق عالمی تنظیم دعوت تبلیغ کے زیر اہتمام بھمبر میں آج دینی اجتماع ہو گا جس میں ضلع بھمبر کے ہزاروں افراد شرکت کرینگے اجتماع کا باقاعدہ آغاز نماز ظہر سے شروع ہو گا جو اگلے روز صبح 9بجے تک جاری رہے گا دن دس بجے اجتماعی دعا ہو گی اجتماع میں مرکز دعوت تبلیغ رائیونڈ سے علمائے کرام خصوصی
شرکت اور بیان کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب بھمبر کاایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر(جی پی آئی)کشمیر پریس کلب بھمبر کاایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلا س میںاکاؤنٹس آفس بھمبر کے سینئر آڈیٹر راجہ شبیر آف غازی گڑھا کی زوجہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کیا گیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا گیا اجلاس میں طارق محمود ثاقب ،ملک شوکت حسین،عزیزالرحمن ناز، ڈاکٹر طارق شاکر، مرزا ندیم اختر، جہانگیر پاشا، عاطف اکرم، سلیم ساگر ، فیصل صغیرشمیم، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، قاضی انصرزمان، یاسین تبسم، شیراز پرویز مشتاق، عابد زبیر ، ارشد محمودغازی،مرتضیٰ گیلانی، مرزاعمر فاروق، چوہدری محمدارشدسمیت دیگرنے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کے نواحی گاؤں پوٹھی پیٹھ کے مکین راستہ نہ ہونے کے باعث محصور ہوکر رہ گئے
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر کے نواحی گاؤں پوٹھی پیٹھ کے مکین راستہ نہ ہونے کے باعث محصور ہوکر رہ گئے بھمبرکے عوامی نمائندے الیکشن میںکیے گئے وعدے پورے کریں عوام علاقہ کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز پوٹھی پیٹھ کے رہائشی چوہدری محمد سجاد پوٹھی، چوہدری رشید احمد، چوہدری یاسر اقبال، چوہدری عبدالشکور اور چوہدری اکرم نے صحافیوںکوراستہ نہ ہونے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ 2006 میں نالہ رنڈیام میں پوٹھی کے مقام پر بھمبر میرپور روڈ پر بڑاپل بنایا گیا جس سے ہمارے گاؤں کا راستہ مکمل طور پر بند ہوگیا ہے ہمارے احتجاج کرنے پر محکمہ شاہرات نے پل کی ایک سائیڈ پر مٹی ڈال کر عارضی راستہ تو بنایا لیکن وہ دوبارشوں کے
بعد ہی بالکل ہی خوردبرد ہو گیا کافی عرصہ گزر جانے کے بعد اس کی کوئی مرمت نہیں کی گئی ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت بارہا کوشش کرکے اس کو مینٹین کیا لیکن ہر بارش کے بعد راستہ گزرنا کے قابل نہیں رہتا جبکہ رہی سہی کثر پل کے نیچے کازوے کے بہہ جانے سے نکل گئی ہے اور اب راستہ بالکل ختم ہو گیا ہے اور اب ہم کسی بھی قسم کی سواری نہیں گزار سکتے انہوںنے کہاکہ الیکشن کے دوران بھمبرکے نام نہاد عوامی نمائندوں نے راستہ بنوانے کا وعدہ کیا جو الیکشن گزرتے ہی ہوامیں اڑ گیا انہوں نے کہا کہ ہمارا عوامی نمائندو ں اور محکمہ شاہرات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ ہمارے راستے کا مناسب بندوبست کیا جائے۔